عالمی برادری اسرائیلی فوج کے جرائم کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرے،فلسطینی صدر

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے جرائم کی روک تھام نہ کی گئی تو حالات کی ذمہ داری عالمی برادری پر عائد ہو گی ،گفتگو

ہفتہ 19 مئی 2018 12:10

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے عالمی برادری سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے جرائم کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک مقامی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ عالمی برادری غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے جرائم کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے ،فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے جرائم کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرے ورنہ حالات کی ذمہ داری اسی پر عائد ہو گی ،خیال رہے کہ 14 مئی کو فلسطین میں 70 یوم نکبہ اور امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کے موقع پر غزہ کی پٹی میں تشدد بھڑک اٹھا تھا جس میں کم سے کم 62 فلسطینی شہید اور 3200 زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :