سعودی عرب میں غیر ملکی عناصر سے رابطے کے الزام میں سات افراد گرفتار

گرفتار افراد سعودی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے غیرملکی عناصر کے ساتھ رابطوں میں تھے،شعبہ اسٹیٹ سیکورٹی

ہفتہ 19 مئی 2018 12:10

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) سعودی عرب کی اسٹیٹ سیکیورٹی شعبے کے ترجمان نے بتایاہے کہ پولیس نے غیر ملکی عناصر سے رابطے اور حکومت کے خلاف منفی سرگرمیوں میں ملوث سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اسٹیٹ سیکیورٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں نے مسلسل ریکی کے بعد 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار افراد سعودی عرب کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے غیرملکی عناصر کے ساتھ رابطوں میں تھی۔اس کے علاوہ انہوں نے سعودی عرب میں قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے لوگوں کو بھرتے کرنے اور ممنوعہ سرگرمیوں کے لیے فنڈز جمع کرنے اور انہیں دوسرے عناصر تک پہنچانے کی کوششیں شروع کر رکھی تھی۔گرفتار کیے گئے سات افراد کے بیرون ملک رابطوں کی بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔