12واں سندھ سپورٹس بورڈ ٹرافی رمضان المبارک باسکٹ بال ٹورنامنٹ 10رمضان سے شروع ہوگا

ہفتہ 19 مئی 2018 12:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے 12واں سندھ اسپورٹس بورڈ ٹرافی رمضان المبارک باسکٹ بال ٹورنامنٹ 10رمضان المبارک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر شروع ہوگا ، ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر غلام محمد خان کے اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ میں شہر کراچی کی معروف باسکٹ بال ٹیمیں حصہ لیں گی ،تمام میچز فلڈ لٹ پر کھیلے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

غلام محمد خان نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش مند ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ7رمضان لمبارک سے ٹورنامنٹ سیکریٹری طارق حسین کو آرام باغ کورٹ پر اپنی شرکت کی تصدیق کرادیں