مصر میں انسانی اعضاء کے غیر قانونی خریدو فروخت کے دھندے میں ملوث ایک گروپ گرفتار

ہفتہ مئی 12:53

قاہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) مصر کی پولیس نے ملک میں انسانی اعضاء کے غیر قانونی خریدو فروخت کے دھندے میں ملوث ایک گروپ کو گرفتار کیا ہے۔ گروپ میں نام نہاد ڈاکٹر بھی ملوث ہیں جو غریب شہریوں سے ان کے اعضاء خرید کر اسے انسانی اعضاء کے عالمی تاجروں کے ہاتھ فروخت کرتے تھے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق قاہرہ پولیس نے ایک گروپ کو شہر سے انسانی اعضاء کے دھندے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ گرفتار سماج دشمن عناصر نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور یا مالی تعاون کی پیش کش کر کے ان کے اعضاء ان سے خریدتے اور انہیں آگے فروخت کرتے تھے۔انسانی اعضاء کی تجارت کے دھندے میں جس ڈاکٹر کا نام سامنے آیا ہے وہ مصرکے اسپتالوں میں گردوں کی پیوند کاری کا کام کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :