عراق،مقتدیٰ الصدر کی عرب سفیروں سے ملاقاتیں

ہفتہ مئی 12:53

بغداد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) عراق میں غیر متوقع طورپر پارلیمانی انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر نے مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقاتیںکیں۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق گذشتہ روز مقتدیٰ الصدر نے النجف شہر میں واقع اپنے صدر دفتر میں سعودی عرب،، اردن، کویت، ترکی اور شام کے سفیروں سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر مقتدیٰ الصدر کا کہنا تھا کہ ہم عراق کو خطے میں امن کا گہوارہ دیکھنے کے خواہاں ہیں اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملکوں میں رونما ہونے والے واقعات کے عراق پر اور عراق میں ہونے والے واقعات کے پڑوسی ملکوں پر اثرات مرتب کرتے ہیں۔