ترک یونیورسٹی کی جانب سے 13 زبانوں میں اسرائیل کے خلاف مذمتی پیغام

ہفتہ 19 مئی 2018 12:53

انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) ترکی کی کاستمانو یونیورسٹی نے امریکی سفارتخانے کی تل ابیب سے القدس منتقلی اور اسرائیل کے غزہ کی پٹی پرقتل عام کے خلاف 13 زبانوں میں مذمتی اعلان جاری کیا ہے۔مذمتی پیغام کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر قزاخستان، کرغزستان، آذربائیجانی ترکی زبان، ترکمان، فرانسیسی، روسی، عربی، انگریزی، چینی، جرمن، فارسی، ازیبک اور اٴْردو زبانوں میں شائع کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیغام میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کا حالیہ اقدام بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور تاریخی و سیاسی حقائق کو نظر انداز کرنے اور مشرق وسطی میں کشیدگی اور عدم استحکام کے ماحول کو مزید شہہ دے گا۔تاریخ فلسطینیوں بھائیوں کا خون بہنے والے ان ایام کو ایک تاریک دور کے طور پر قلم بند کرے گی۔ فلسطینی عوام کو اپنے جائز مطالبات کے لیے آواز بلند کرنے کا حق حاصل ہے۔ قابض اسرائیل اور اس کے حامی امریکہ نے مشرق وسطی میں مظلوم انسانوں کے خلاف تشدد آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے ان کا خون بہایا ہے۔ضمیر کا مالک ہر کس اسرائیلی بربریت پر لعنت و ملامت بھیجے گا، ہم تمام تر بنی نو ا نسانوں کو فلسطین سے اظہار یکجہتی کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔