انگلینڈ کیخلاف سیریز کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کیلئے بہت بڑی خوشخبری

ہفتہ 19 مئی 2018 12:56

انگلینڈ کیخلاف سیریز کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کیلئے بہت بڑی خوشخبری
لاہور(ا ردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19مئی 2018 ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم ترین پیسر محمد عامر کے لارڈز سے باہر ہونے کا خطرہ کم ہوگیا،عامر نے لیسٹر شائر کیخلاف پریکٹس میچ سے قبل ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ بھرپورٹریننگ کرکے ٹیم مینجمنٹ کو پرامیدکردیاہے کہ انہیں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنے سٹرائک باﺅلرکی خدمات حاصل ہوں گی۔انگلینڈ سے آنے والی اطلاعات کے مطابق فاسٹ باﺅلر محمد عامر کے گھٹنے کی تکلیف میں نمایاں کمی آ چکی ہے اور انہوں نے بھی ساتھی کرکٹرز کیساتھ ٹریننگ کرنے کے ساتھ ساتھ باﺅلنگ بھی کی ، ٹیم انتظامیہ پرامید ہے کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ سے قبل پیسر مکمل فٹ ہو جائیں گے۔

محمد عامر کا انگلینڈکے خلاف ٹیسٹ ریکارڈ خاصا شاندار رہاہے جس نے 2010ءکی بدنام ِ زمانہ ٹیسٹ سیریز کے مین آف دی سیریز ہونے کا اعزاز حاصل کیاتھا۔

(جاری ہے)

اس سیریزمیں عامر نے چارمیچوں میں لارڈز ہی میں 84 رنز دے کر 6شکار وں کی شاندار کارکردگی سمیت 19 وکٹیں حاصل کی تھیں جب کہ 2016ءکے دورئہ انگلینڈمیں بھی محمد عامر نے 12وکٹیں حاصل کی تھیں۔محمد عامر کا انگلینڈ کے خلاف انتہائی شاندار رہا ہے جس کے خلا ف وہ اب تک8ٹیسٹ میچوں میں 31وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جو ان کی کسی بھی ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں ہیں۔

انگلینڈکے بعد محمدعامر نے آسٹریلیاکے خلاف 24اور ویسٹ انڈیزکے خلاف19وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔2016ءمیں انٹر نیشنل کرکٹ میں کم بیک کرنے کے بعد محمد عامر کی کارکردگی10۔ 2009ءجیسی نہیں رہی جس کے سبب ان پر خاصی تنقید بھی کی جاتی ہے حتی کہ ان کے ٹیسٹ سکواڈ میںشامل کئے جانے پر بھی سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور لیسٹر شائر کے مابین پریکٹس میچ کا آغاز 19مئی سے ہو گا جس کے بعد گرین کیپس انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کھیلیں گے، پہلا میچ 24 سے 28 مئی تک لارڈز جبکہ دوسرا یکم سے 5 جون تک ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔ 

متعلقہ عنوان :