الشفاء آئی ہسپتال نے مستحق مریضوں کیلئے زکوٰة فارم کی شرط ختم کردی

ہفتہ 19 مئی 2018 13:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) الشفا ء آئی ٹرسٹ نے مستحق اور غریب مریضوں کومزید سہولت دیتے ہوئے مفت علاج کیلئے اپنی متعلقہ یونین کونسل سے زکوٰة فارم لانے کی پابندی ختم کردی ہے،ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بریگیڈئر (ر)رضوان اصغر کی مطابق آبادی میں اضافہ کے باعث آنکھوں کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور الشفاء ٹرسٹ علاج کو فوری اورآسان بنانے کے مشن پر گامزن ہے، ٹرسٹ کے صدر جنرل حامد جاوید کے ویڑن اور ہدایت کے مطابق مفت علاج کیلئے زکوٰاةفارم کی عمومی شرط کو بھی ختم کردیا گیا، انہوں نے کہا کہ بعض بے وسیلہ اور غریب مریضوں کیلئے اپنی یونین کونسل کیلئے فارم کا حصول مشکل ہوتاہے اور فارم کے چکر میں مریض اپنا معائنہ اورعلاج وقت پر نہیں کر اپاتے، بریگیڈئر رضوان نے کہا کہ فارم کی پابندی کے خاتمے سے زیادہ سے زیادہ مستحق لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :