صحت مندمعاشرے کیلئے کھیل کود ناگزیرہے،حاجی افسرعلی

ہفتہ 19 مئی 2018 13:10

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ کونسل یونین کونسل ترلاندی حاجی افسرعلی خان نے کہاہے کہ صحت مند معاشرے کے فروغ میں کھیل کودکی اہمیت سے انکارنہیں کیاجاسکتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے یونین کونسل ترلاندی میں کرکٹ فائنل میچ کے بعد کھلاڑیوں سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی جسمانی نشوونماکیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کاانعقادوقت کی اہم ضرورت ہے ،کھیل معاشرے میں صحت منداورمثبت رجحان کے فروغ میں اہم کرداراداکرتے ہیں اورکھیل سے انسانی زندگی میں ہم آہنگی اورنظم وضبط کی صلاحیتیں پیداکرتاہے۔

متعلقہ عنوان :