درگئی میں پہلا پاکستان زندہ بادرمضان نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ شروع

ہفتہ 19 مئی 2018 13:10

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) تحصیل درگئی میں پہلا پاکستان زندہ بادرمضان نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہو گیا جس میں ضلع بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں ۔افتتاحی میچ میں شریف آباد کلب نے مخالف ٹیم کو شکست دی ۔ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی ملاکنڈ کے رہنماء اور حلقہ پی کے 19ملاکنڈ سے پارٹی ٹکٹ کے اُمیدوار امجد جمال خان نے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایک تقریب کاانعقادکیاگیا جس میں آرگنائزنگ کمیٹی کے جانس خان سمیت علاقائی مشران ، کھلاڑیوں اور سماجی شخصیا ت نے بھر پور شرکت کی ۔تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے امجد جمال خان نے کہا کہ کھیل کود اور مثبت سرگرمیاں نوجوانوں کو بے راہ روی سے بچا کر انہیں صحت مند بناتی ہیں، جن قوموں کے کھیل کود کے میدان آباد ہوتے ہیں تو وہاں کے ہسپتال ویران رہتے ہیں۔امجد جمال خان نے کہا کہ ہم نوجوانوں کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور کوشش کر رہے ہیں اوراقتدار میں آکر ملاکنڈ بالخصوص تحصیل درگئی کے کھلاڑیوں کو بنیادی سہولیات اور سپورٹس کا سامان مہیاکریںگے ۔ اس موقع پر انہوں نے آرگنائزنگ کمیٹی کو نقد انعام بھی دیا ۔