نواز شریف کا بیانیہ پاکستان کیخلاف ہے ،

فوری اس سے دستبردار ہو جائیں‘ راجہ پرویز اشرف

ہفتہ مئی 13:15

نواز شریف کا بیانیہ پاکستان کیخلاف ہے ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم وپیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیانیہ پاکستان کے خلاف ہے اس لئے فوری اس سے دستبردار ہو جائیں،ملک کے سارے لوٹے پی ٹی آئی میں جمع ہو چکے ہیں،آئندہ عام انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دنیا بھر میں نواز شریف کے بیان کی مذمت کی گئی ہے ، ایسا بیان سابق وزیر اعظم کے شایان شان نہیں۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف کے بیان کا فائدہ بھارت کو ہوا ہے ۔متنازعہ بیان پر ہر پاکستانی نے غم وغصے کا اظہار کیا ہے ۔متنازعہ بیان سے نواز شریف کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی قربا نیاں بے مثال ہیں ،ہمیں اپنی مسلح افواج پر اوران کی کارکردگی پر فخر ہے ۔

انہوںنے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ پاکستان کے خلاف ہے وہ فوری اس سے دستبردار ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سارے لوٹے پی ٹی آئی میں جمع ہو چکے ہیں،لوٹوں کے جمع ہونے سے پی ٹی آئی کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل ہی حکمران جماعت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے اور اس کا فائدہ پیپلز پارٹی کو ہو گا۔ اگلی حکومت پیپلز پارٹی ہی بنائے گی ۔قبل ازیں احتساب عدالت میں پیپکومیں جعلی بھرتیوں کے کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کی عدالت میں ہوئی ۔عدالتی حکم کے باوجود استغاثہ کے گواہان پیش نہ ہونے پر عدالت نے کیس کی سماعت30 جون تک ملتوی کر دی۔