برائلر گوشت کی قیمت مزید 5روپے فی کلو کمی

ہفتہ 19 مئی 2018 13:15

برائلر گوشت کی قیمت مزید 5روپے فی کلو کمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء)شہر میں گزشتہ روز بھی پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا ۔ برائلر گوشت مزید پانچ روپے کمی سے 276روپے سے کم ہو کر 271روپے فی کلو کی سطح پر آ گئی۔فارمی انڈوں کی قیمت 88روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔