کشمور کے مقام پر کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کیخلاف 2 روز بعد دوبارہ آپریشن شروع

پولیس اہلکار، کمانڈوز اور رینجرز کے اہلکار وں نے حصہ لیا ،ْ ایک ڈاکو ہلاک ،ْ گیارہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات

ہفتہ 19 مئی 2018 13:49

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) کشمور کے مقام پر کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کیخلاف 2 روز بعد دوبارہ آپریشن شروع کر دیا گیا جس میں پولیس اہلکار، کمانڈوز اور رینجرز کے اہلکار وں نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

سینئر سپرٹینڈنٹ پولیس کے مطابق ڈاکو نواب جاگیرانی اور جنید جاگیرانی کا گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف آپریشن میں 500پولیس اہلکار، 100کمانڈوز اور 100 سے زائد رینجرز اہلکار شریک ہوئے۔واضح رہے کہ اس 10روزہ آپریشن میں اب تک ایس ایچ او علی حسن شہیداور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں ،ْ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور 11 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

متعلقہ عنوان :