سافٹ وئیرکی معروف کمپنی سسٹمز لمیٹڈ کے منافع میں 17فیصد اضافہ

ہفتہ مئی 14:03

سافٹ وئیرکی معروف کمپنی سسٹمز لمیٹڈ کے منافع میں 17فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) سال 2017ء کے دوران ملک میںسافٹ وئیرکی معروف کمپنی سسٹمز لمیٹڈ کے منافع میں 17فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

کمپنی کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق سال 2017ء کے دوران کمپنی کو561ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواجو سال 2016ء کے مقابلے میں 17فیصد زیادہ ہے۔ سال 2016کے دوران کمپنی کو481ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔اس عرصہ میں کمپنی کے آپریٹنگ منافع میں 22فیصد جبکہ ترسیلی اخراجات میں 23فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔اس عرصہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 5.10روپے ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :