رواں مالی سال کے ابتدائی 8مہینوں میں سمندری خوراک کی برآمدات میں 10.18فیصد اضافہ

ہفتہ 19 مئی 2018 14:03

رواں مالی سال کے ابتدائی 8مہینوں میں سمندری خوراک کی برآمدات میں 10.18فیصد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) رواں مالی سال کے ابتدائی 8مہینوں میں سمندری خوراک کی برآمدات میں 10.18فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری تک سمندری خوراک کی برآمدات سے پاکستان نے 264.188ملین ڈالرزکازرمبادلہ کمایا جوگزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 10.18فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں پاکستان کو سمندری خوراک کی برآمدات سے 239.788ملین روپے کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مقداری لحاظ سے اس عرِصہ کے دوران سی فوڈ کی برآمدات میں 22فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔فروری کے مہینے میں سمندری خوراک کی برآمدات سے پاکستان نے 34.55ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :