کینیڈا میں اپریل کے دوران افراط زر کی شرح میں معمولی کمی

ہفتہ 19 مئی 2018 14:20

کینیڈا میں اپریل کے دوران افراط زر کی شرح میں معمولی کمی
اوٹاوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) کینیڈا نے کہا ہے کہ اپریل کے دوران ملک میں افراط زر کی شرح میں معمولی کمی ہوئی جس کی وجہ مرکزی بینک کی جانب سے قرضوں پر سود کی شرح برقرار رکھنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ اعداد و شمار کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اپریل کے دوران ملک میں سالانہ بنیاد پر افراط زر کی شرح 2.2 فیصد رہی جو ماہرین کے پیشگی اندازے 2.3 فیصد سے معمولی کم تاہم مرکزی بینک کے ہدف 2 فیصد سے زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :