ہیمپشائر میں گرم ہوا کے غبارے میں سوار 14مسافر ہنگامی لینڈنگ کے باعث بال بال بچ گئے

ہفتہ 19 مئی 2018 14:20

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) برطانیہ کی کائونٹی ہیمپشائر میں گرم ہوا کے غبارے میں سوار 14مسافر اس کی ہنگامی لینڈنگ کے باعث بال بال بچ گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق گرم ہوا کے غبارے میں سوار 14 مسافر اس وقت بال بال بچ گئے جب ان کا غبارہ ایک گھر کے لان میں ہنگامی طور پر اتر گیا۔ گھر کی 71سالہ مالکن ہیلن اس وقت صبح کی چائے پی رہی تھی جب اس نے اس غبارے کی لینڈنگ دیکھی۔

(جاری ہے)

یہ غبارہ پرواز کے فوری بعد ہی زیادہ بلندی پر پرواز نہ کرسکا اور درختوں سے ٹکر ا گیا جس کے نتیجے میں یہ کئی جگہ سے پھٹ گیا۔ پائلٹ نے مسافروں کو بتایا کہ وہ ہنگامی لینڈنگ کرنے جارہا ہے۔ گھر کی مالکن کاکہناتھا کہ میں صبح چائے پی رہی تھی اور ساتھ ہی ریڈیو پر خبریں سن رہی تھی جب میں نے غبارے سے تیزی سے گیس نکلنے کی آواز سنی، خوش قسمتی سے کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ بعد میں ان سب نے مل کر غبارے سے گیس نکال دی۔ایک مسافر نے کہا کہ یہ غبارہ کم سے کم 20درختوں سے ٹکرا گیا تھا جس کے بعد ہم سب لوگوں کی جان پر بن آئی اور ہم نے سمجھ لیا تھا کہ اب موت قریب ہے۔

متعلقہ عنوان :