فلسطین کی آزادی کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، وزیر اعظم رامی حمداللہ

اسرائیلی مظالم پر اقوام متحدہ کا خصوصی سیشن بلاکرصیہونی ریاست کے خلاف سیاسی و معاشی اقدامات اٹھائے جائیں،گفتگو

ہفتہ 19 مئی 2018 14:20

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) فلسطینی وزیر اعظم رامی حمداللہ نے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، اقوام متحدہ فلسطینیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے، اقوام متحدہ اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کرے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسرائیلی مظالم پر اقوام متحدہ کا خصوصی سیشن بلایاجائے اور اسرائیل کے خلاف سیاسی و معاشی اقدامات اٹھائے جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے ممالک کو چاہئے کہ وہ امریکا کے ساتھ اپنے سیاسی اور معاشی تعلقات پر نظر ثانی کریں ۔