پاک افغان علما کا اجلاس جلد متوقع ہے،ترجمان اعلیٰ امن کونسل

افغان لوگوں کے مفاد میں اجلاس کے لئے تیاری کے کام کا آغاز ہو چکا ہے،امریکی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 19 مئی 2018 14:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) افغانستان کی ہائی پیس کونسل نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مذہبی علما کے مابین ایک اجلاس بہت جلد منعقد کیا جائے گا، جس کا مقصد ملک میں جنگ کو ختم کرنا اور امن لانا ہے۔ لیکن، ان کا کہنا ہے کہ اس کے لئے ابھی وقت کا تعین نہیں کیا گیا۔کونسل کے ترجمان احسان طاہری نے امریکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اجلاس کے لئے تیاری کے کام کا آغاز ہو چکا ہے۔

اٴْنھوں نے بتایا کہ یہ ایک ایسا مرحلہ ہے جو شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اور یہ افغان لوگوں کے مفاد میں ہے۔ یہ افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے لئے ایک اچھا قدم ہے۔ لیکن، یہ اقدام اس وقت مؤثر ثابت ہوگا جب پاکستان کے مذہبی علما افغانستان میں ہونے والی لڑائی کو جہاد نہ سمجھیں۔گذشتہ ہفتے انڈونیشیا میں پاکستان، افغانستان اور انڈونیشیا کے علما ایک اجلاس میں شریک تھے جس میں انہوں نے افغانستان میں تشدد کے حوالے سے ایک فتویٰ بھی دیا۔اس اجلاس کے دوران ہونے والی ایک علیحدہ ملاقات میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ آئندہ پاکستان اور افغانستان کے علما بھی امن اور سیکورٹی لانے کے لئے ایسے ہی اجلاس منعقد کریں گے۔