ترک صدر کافلسطین کا معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان

امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،غیرملکی میڈیا کو انٹرویو

ہفتہ مئی 14:20

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) ترک صدر اردوان نے فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے، امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے ترک صدر نے کہاکہ فلسطین کا معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھانے کا بھی اعلان کیا ۔ترک صدر اردوان نے کہاکہ فلسطینیوں کے قتل عام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے،انہوں نے کہاکہ امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے