فرانس ، شام میں کیمیائی حملوں میں ملوث تین افراد اور نو کمپنیوں کے اثاثے منجمد

بندیوں کامقصد شام کے سائنسی ریسرچ سینٹر کی مدد کرنے والے نیٹ ورک کو نشانہ بنانا ہے،فرانسیسی وزیرخزانہ

ہفتہ مئی 14:23

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) فرانس کی حکومت نے شام میں مبینہ طورپر کیمیائی حملوں میں ملوث ہونے کے شبے میں تین افراد اورنو کمپنیوں کے اثاثے منجمد کردئیے ۔عرب ٹی وی کے مطابق فرانسیسی وزیر خزانہ برونولو میر اور وزیرکارجہ جان ایف لوڈریان نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ان پابندیوں کامقصد شام کے سائنسی ریسرچ سینٹر کی مدد کرنے والے نیٹ ورک کو نشانہ بنانا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ امریکا اور دوسرے ممالک نے شام کے سائنسی ریسرچ سینٹر پر بشارالاسد رجیم کیلیے کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری میں مدد دینے کا الزام عایدکیا گیا ہے۔فرانسیسی وزرائے نے مشترکہ بیان میں کہا کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری میں مدد دینے یا بیلسٹک کیمیائی ہتھیار حاصل کرنے میں اسد رجیم کی مدد کرنے والی تین شخصیات کے اثاثے منجمد کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کو سیرین کیمیائی گیس اور دیگر کیمیائی مواد فراہم کرنے والی نو کمپنیوں کو بھی بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :