رواں مالی سال کے 9مہینوں میں بڑی صعنتوں کی بڑھوتری میں 5.89فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا

ہفتہ 19 مئی 2018 14:23

رواں مالی سال کے 9مہینوں میں بڑی صعنتوں کی بڑھوتری میں 5.89فیصد اضافہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) رواں مالی سال کے 9مہینوں میں بڑی صعنتوں کی بڑھوتری میں 5.89فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر مارچ 2018 تک ملک میں بڑی صنعتوں کی ترقی اوربڑھوتری کی شرح میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 5.89فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سیمنیٹ اورسریا کی کھپت میں بھی اضافے کارحجان رہا۔ حکومت نے جاری مالی سال کیلئے بڑی صنعتوں کی ترقی کا ہدف 5.79مقررکیاتھا۔اعداد وشمارکے مطابق زراعت، صنعت اورخدمات کے شعبے میں اضافے کی شرح بالترتیب 3.81، 5.80اور6.43فیصد ریکارڈ کی گئی۔حکومت کو توقع ہے کہ مالی سال کے اختتام پربڑی صنعتوں کی ترقی کی شرح 6.3فیصد کی شرح تک پہنچ جائیگی۔

متعلقہ عنوان :