Live Updates

بونیر ونگ ریاض سعودیہ ورکرز شمولتی کنونشن

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 19 مئی 2018 14:11

بونیر ونگ ریاض سعودیہ ورکرز شمولتی کنونشن
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء نمائندہ خصوصی،خرّم خان،ریاض سعودیہ) پاکستان تحریک انصاف ریاض سٹی کا ایک ابھرتا ہوا ونگ جس نے آتے ہی اپنا موقف اور کردار احسن طریقے سے نبھانے ہوئے اور پارٹی ۔ عمران خان کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے آج تک کل آٹھ ہزار بیسک ممبرز کا اضافہ کیا اور ساتھ ساتھ پرائم ممبرز میں بھی اپنا مقام پیدا کیا ۔

بونیر ونگ کا ہونے والا شمولتی کنونشن اس لحاظ سے اہمیت کا حامل تھا کیونکہ اس میں کل 129 خاندانوں نے یکے بعد دیگرے شمولیت کر کے ضلع بونیر کو پاکستان تحریک انصاف کا قلعہ بنا دیا ۔ ریاض شہر کے ایک مقامی ہوٹل میں بونیر ونگ ریاض کے زیر نگرانی ایک خوبصورت ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے دوسری پارٹیوں سے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی *پی ٹی آئی ریاض سٹی کے جنرل سیکریٹری جناب اظہار شمس* نے ایجنڈا ترتیب دیتے ہوئے پروگرام کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک سے کروایا۔

(جاری ہے)

بونیر ونگ کی سیاسی تاریخ ۔ قیام اور مقاصد *جناب انجینیئر جمشید علی خان* نے خوبصورتی سے بیان کیئے اور بونیر کے حلقے کے مسائل اور ان کے حل کی طرف توجہ دلائی ۔ *جناب غلام اللہ خان* نے بھی بونیر ونگ کی کارگردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے یہاں کے مقامی ممبران سے گزارش کی کہ مزید ممبران کو پارٹی میں شامل کیا جائے تاکہ پی ٹی آئی کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

*بونیر ونگ کے صدر جناب افضل قیوم خان* نے تقریب کے شرکا کو خوش امدید کہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور ایک جوشیلہ خطاب کرتے ہوئے اپنے حلقے اور حلقے کی عوام تک انصاف اور روزگار کو یقینی بنانے کا عہد کیا انہوں نے کہا وہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے اپنے ضلع بونیر کی کامیابی کو یقینی بنائین گے اور الیکشن کے دنوں میں پاکستان جا کر پی ٹی آئی کو سپورٹ کریں گے ۔

ایک انوکھی اور منفرد شمولیت جو کہ پاکستان تحریک انصاف بونیر ونگ کی کامیابی تھی جو *پاکستان مسلم لیگ کے موجودہ صدر جناب سہیل اختر* کی تھی اس سے بونیر ونگ کی طاقت اور ممبران میں بہت اضافہ ہوگا اور *سہیل اختر* نے یقین دلایا کی وہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کو بھی اس کا حصہ بنائیں گے۔ سوشل میڈیا اور میڈیا نٹ ورکنگ کےحوالے سے ریاض سٹی کے *انفارمیشن سیکریٹری جناب انجینئر رانا کاشف رضا* نے کہا کہ کسی بھی تنظیم یا جماعت کا سرمایہ اس کا سوشل میڈیا ہوتا ہے اور پی ٹی آئی کے ممبران تک حقائق کو صحیح اور ٹھوس شواہد کے ساتھ پیش کرنا اولین ترجیح ہے۔

ان کی پارٹی کے ساتھ دیرینہ خدمات کے صلہ میں بونیر ونگ ریاض نے اعزازی شیلڈ سے نوازا جس پر انہوں نے شکریہ ادا کیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ *پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ ریاض جناب خرم خان* کی بے مثال اور لازوال قربانیوں ۔ محبت اور محنت کے عوض بونیر ونگ ریاض نے اعزازی شیلڈ سے نوازا ۔ *پاکستان تحریک انصاف ریاض سٹی کے نائب صدر جناب خانزادہ یوسفزئی* جو کہ خوشیلہ خطاب کرنے میں اپنا مقام رکھتے ہیں انہوں پاکستان تحریک انصاف ریاض سٹی کو ایک منظم اور باوقار تنظیم کے نام سے نوازتے ہوئے کہا ریاض سٹی تنظیم اووسیز میں اپنا ایک اعلی مقام رکھتی ہے جس کو ثابت قدم رکھنے کے لیئے ہم سب ممبران کو اتفاق اتحاد اور اتفاق کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔

*پاکستان تحریک انصاف ریاض سٹی کے جنرل سیکریٹری جناب اظہار شمس* جن کو فخر پی ٹی آئی اور فخر ریاض کے نام سے جانا جاتا ہے ان کے اعزاز میں بونیر ونگ نے حسن کارکردگی ایواڈ کی شکل میں شیلڈ پیش کی گئی جس پر وہ بہت مشکور و ممنون ہیں ۔ پروگرام کے مہمان خصوصی اور صدر محفل *پاکستان تحریک انصاف ریاض سٹی کے صدر جناب سید بخت شیر علی خان* نے تمام آنے والے کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور نئے شامل ہو کر شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے روائیتی انداز میں مفلر پہنائے اور اپنے خطاب میں زور دیا اور ورکرز سے درخواست کی کہ جہاں آپ نے 40 سال دوسری پارٹیوں کو ووٹ دے کر منتخب کیا وہاں ایک بار پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ ہم اور ہمارے بچے جو پاکستان کا مستقبل ہیں وہ نئے پاکستان میں شامل ہوکر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ انشا اللہ ریاض کے معزز ارکان الیکشن کے دنوں میں پاکستان جائیں گے اور پارٹی کو سپورٹ کریں گے ۔ آخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ اپنی تقریر کا اختتام کیا ۔ پروگرام کے آخر میں قومی ترانہ اور پارٹی کے لیئے دعا بھی کی گئی ۔ شکریہ
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات