ْفیصل آباد ،ْٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والا طالب علم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا

ہفتہ مئی 14:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والا طالب علم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق 214ر ب ڈھڈی والا مدینہ آباد کا رہائشی 17سالہ زبیع اللہ ولد نواز گھر سے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گٹ والا جارہ اتھا کہ تیز رفتار چنگ چی کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے چند گھنٹے بعد زندگی کی بازی ہار گیا ، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔