فیصل آباد ،ْگھر میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کے نتیجہ میں دوسالہ بچہ جھلس کر جاں بحق

ہفتہ 19 مئی 2018 14:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) گھر میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کے نتیجہ میںدوسالہ بچہ جھلس کر جاں بحق ہو گیا معلوم ہو اہے کہ نیو اقبال ٹائون گلی نمبر1 گوجرہ کے شہزادکے گھر میں اچانک شارٹ سرکٹ ہو جانے کے نتیجہ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اس کے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔جس کی زد میں آکرشہزادکا دو سالہ بیٹا جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ شہزاد کی اہلیہ حمیراء بی بی آگ لگنے سے دھوئیں کی زد میں آکربے ہوشی ہو گئی۔آگ لگنے کے نتیجہ میں گھر میں موجود تمام سامان بھی جل کرراکھ میں تبدیل ہو گیا۔آگ لگنے کی اطلا ع ملتے ہی اہل محلہ موقع پر پہنچ گئے اور اپنی مددآپ کے تحت امدادی کارروائیاں کر کے آگ پر قابو پایا۔اور معصوم ابوبکر کی زندگی کا چراغ گل ہو جانے پر اس کے گھر میں کہرام مچ گیا۔اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔

متعلقہ عنوان :