فیصل آباد ،ْنامعلوم چورایک شخص کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرار

ہفتہ 19 مئی 2018 14:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) نامعلوم چورایک شخص کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرارہو گئے ۔معلوم ہو اہے کہ گڑھ محلہ گوجرہ کا محمد ارشد گلشن کالونی میں محل پاک میں آیا اور اپنی موٹر سائیکل نمبری4022ٹی ایس ایم کھڑی کر کے محفل میں شریک ہو گیا جس کی عدم موجود گی کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے نامعلوم چوروں نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی اور فرارہو گئے ۔

(جاری ہے)

کافی تلاش بسیارکے بوجود اس کی موٹر سائیکل نہ مل سکی ۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلا ش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :