شنگھائی میں فرنیچرکی بین الاقوامی نمائش 11ستمبر سے شروع ہوگی

ہفتہ مئی 15:00

شنگھائی میں فرنیچرکی بین الاقوامی نمائش 11ستمبر سے شروع ہوگی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) چین کے شہر شنگھائی میں ’’چائنا انٹرنیشنل فرنیچرفئیر‘‘ کے نام سے فرنیچرکی بین الاقوامی نمائش 11ستمبر سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

یہ نمائش4روز تک جاری رہے گی جس میں بین الاقوامی معیارکا عصرحاضرکافرنیچر، یورپی کلاسیکل فرنیچر، چینی کلاسیکی فرنیچر، میٹرس، ٹیبل، کرسیوں، آوٹ ڈورفرنیچر اورآف فرنیچر سے متعلق مصنوعات پیش کی جائیں گی۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے نمائش میں شرکت کی خواہش مندکمپنیوں کو5جون تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔اتھارٹی نے نمائش میں شرکت کی فیس 1لاکھ80ہزارروپے مقررکی گئی ہے۔اس نمائش میں متعددپاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :