بائیکوپیٹرولئیم کی جانب سے مختلف مصنوعات کی فروخت میں نمایاں اضافہ

ہفتہ 19 مئی 2018 15:00

بائیکوپیٹرولئیم کی جانب سے مختلف مصنوعات کی فروخت میں نمایاں اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) گزشتہ ماہ کے دوران بائیکوپیٹرولئیم کی جانب سے مختلف مصنوعات کی فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق اپریل کے مہینے میں ایل پی جی ، موٹرسپرٹ، ہائی سپیڈڈیزل، اورفرنس آئل کی فروخت بالترتیب 6421ٹن ، 43ہزار191ٹن، ایک لاکھ 35ہزار980 ٹن اورایک لاکھ 11ہزار855ٹن ریکارڈ کی گئی۔

قبل ازیں بائیکو پیٹرولیم پاکستان لمیٹڈ (بی پی پی ایل) نے مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران شاندار کارکردگی کے اظہار کے ساتھ 3.42 ارب روپے کے بعد از ٹیکس منافع کا اعلان کیا تھا۔ اسی عرصے کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال میں بائیکو کا خسارہ 12.8 کروڑ روپے تھا۔ بائیکو کی فی حصص آمدنی گزشتہ سال اسی عرصے میں 0.02 روپے خسارے کے مقابلے میں بڑھ کر 0.64 روپے ہوگئی ہے۔