پی ٹی آئی پر تنقید کی عادت؛ ن لیگی خاتون رہنما نے ایسی غلطی کر دی کہ سب کے قہقہے لگ گئے

ن لیگی خاتون مائزہ حمید نے عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور کو تحریک انصاف کا رہنما سمجھ کر تنقید کرنا شروع کر دی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان ہفتہ مئی 14:58

پی ٹی آئی پر تنقید کی عادت؛ ن لیگی خاتون رہنما نے ایسی غلطی کر دی کہ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 مئی 2018ء) ن لیگی رہنما مائزہ حمید نے عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور کو پی ٹی آئی کا رہنما سمجھ کر تنقید کرنا شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو ایک دوسرے پرتنقید کرنے کی عادت ہو گئی ہے۔خاص طور پر پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اکثر ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر برساتے ہیں۔

تاہم تحریک انصاف پر تنقید کی عادت نے ن لیگی خاتون رہنما مائزہ حمید کا اپنا مذاق بنوا دیا۔گزشتہ رات ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں منہاج یونیورسٹی میں پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور خواتین طالبات کے ساتھ بد تمیزی کر رہے تھے۔اور اس واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی تھی۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی خاتون رہنما مائزہ حمید نے خرم نواز گنڈا پور کو پاکستان تحریک انصاف کا رہنما سمجھ کر پی ٹی آئی پر تنقید شروع کر دی۔

(جاری ہے)

جس کےبعد پروگرا م میں موجود تمام مہمانوں کے قہقے بکھر گئے۔اور پروگرام اینکر نے مائزہ حمید سے کہا کہ آپ کو پی ٹی آئی پر تنقید کرنے کی عادت سی ہو گئی ہے۔خرم نواز گنڈا پور پی ٹی آئی سے نہیں ہیں بلکہ ان کا تعلق پاکستان عوامی تحریک سے ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ رات منہاج یونیورسٹی کا سکینڈل سامنے آ یا تھا ۔جس میں مبینہ طور پر منہاج یونیورسٹی کی خواتین طالبات ہاسٹل انتظامیہ کے خلاف احتجاج کر رہی تھیں جس پر ہاسٹل انتظامیہ نے خرم نواز گنڈا ہور کو بلایا جب وہ طالبات کے پاس گئے تو لڑکیوں نے خرم نواز گنڈا پور کو گھیر لیا اور انکے سامنے احتجاج کرتے ہوئے اپنے مسائل پیش کیے جس پر خرم نواز گنڈا پور آپے سے باہر ہو گئے۔

لڑکیوں نے بارہا ان سے کہا کہ آپ ہماری بات تو سن لیں مگر انہوں نے بات سننے کے انکار کردیا اور لڑکیوں کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی۔خرم نواز گنڈا پور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے کہ یہاں کیا بات ہوئی ہے ، میں کسی کی بات نہیں سنوں گا ،اپنی بکواس بند کرو۔تم لوگوں کے ماں باپ نہیں ہیں یا انہوں نے تمہیں تمیز نہیں سکھائی۔میں آپ لوگوں کے ساتھ بچوں کی طرح پیش آتا ہوں آپ نےمیرا دوسرا رخ نہیں دیکھا۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: