مقبوضہ کشمیر ، مسرت عالم نے مقبوضہ وادی کی جیل میں منتقلی کیلئے عدالت میں عرضداشت جمع کر ادی

ہفتہ 19 مئی 2018 15:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںغیر قانونی طورپر نظر بند سینئر حریت رہنما اور جموںوکشمیر مسلم لیگ کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے رمضان المبارک کے دوران جموں خطے کی جیل سے مقبوضہ وادی کی جیل میں منتقلی کے حوالے سے عدالت میں ایک عرضداشت دائر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سرینگر نے استغاثہ سے کہا ہے کہ مسرت عالم کی عرضداشت کے حوالے سے اپنے اعتراضات جمع کرائے۔

جموں وکشمیر مسلم لیگ کے ترجمان نے ایک بیان میں عالمی ریڈ کراس کمیٹی اور ہیومن رائٹس واچ سے اپیل کی ہے کہ وہ مسرت عالم بٹ کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کا نوٹس لیتے ہوئے انکی رہائی کیلئے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسرت عالم بٹ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔