بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جنگ بندی محض ایک ڈرامہ ہے، دختران ملت

بھارت جنگ بندی اعلان سے عالمی برادری کو گمراہ کرنا چاہتا ہے مگر اپنے مذموم ارادے میں ناکام ہو گا، ترجمان

ہفتہ 19 مئی 2018 15:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت نے کہا ہے کہ بھارت حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جنگ بندی کا اعلان محض ایک ڈرامہ ہے۔ تنظیم نے کہا کہ کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور وہ اس مقصد کے حصول تک اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق دختران ملت کی ترجمان رفعت فاطمہ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری بھارتی قبضے کے خلاف 1947سے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں جبکہ قابض بھارتی فورسز نے ان کیخلاف مکمل طور پر ایک جنگ چھیڑ کھی ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت جنگ بندی کے اعلان سے عالمی برادری کو گمراہ کرنا چاہتا ہے لیکن وہ اپنے مذموم ارادے میں ناکام ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت روز بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو قتل کر رہا ہے جبکہ اس وقت ہزاروں کشمیری بھارتی جیلوں میں بند ہیں جو نہتے کشمیریوں کیخلاف بھارت کی ننگی حارحیت کا ثبوت ہیں۔

متعلقہ عنوان :