آٹھ مقام، فنی خرابی کے باعث سوزکی موڑ کاٹے دریائے نیلم میں جا گری، ڈرا ئیور جاں بحق ، نعش دریا میں بہہ گئی

ہفتہ 19 مئی 2018 15:30

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) فنی خرابی کے باعث سوزکی موڑ کاٹے ہوئے دریائے نیلم میں جا گری، ڈرا ئیور جاں بحق ، نعش دریا میں بہہ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے ضلع آٹھمقام کے بالائی علاقہ تہجیاں میں دسوزوکی نمبرAJK158 جوکہ دودھنیال کی طرف اا?رہی تھی کہ فنی خرابی کی وجہ سے موڑکاٹتے ہوئیدریائے نیلم میں جا گری ہے جس سے ڈرائیور محمد میر زمان ولد روشن سکنہ مند کرو جاں بحق ہو گیا ہے۔ متوفی کی نعش دریا کی تیز بہائو کی وجہ سے پکڑی نہیں جا سکی ہے۔ ورثاء نے نعش کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں پولیس نے بتایا ہے کہ حادثہ فنی خرابی کے باعث جمعہ کی صبح دس بجے کے قریب پیش ا?یا ہے۔