ْکوٹلی، وزیر بلدیات راجہ نصیر خان کی والدہ کا انتقال، تعزیت اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری

ہفتہ 19 مئی 2018 15:44

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) آزادکشمیرکے وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان کی رہائش گاہ پران کی والدہ کی تعزیت اورفاتحہ خوانی کرنے والوںکاتانتابندھ گیا۔آزادکشمیرکے وزیربرقیات راجہ نثاراحمدخان،ممبراسمبلی ملک محمدنوازخان،ممبراسمبلی علی رضابخاری،ڈائریکٹرجنرل اطلاعات راجہ اظہراقبال خان نے وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان کی والدہ کی وفات پرتعزیت کی اورفاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پروزیربلدیات سے تعزیت کرنے والوںایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمیرپورراجہ فاروق اکرم خان،سابق چیئرمین ضلع کونسل راجہ اقبال سکندرخان،سابق چیئرمین ملک فیض،صدرمسلم لیگ ن سماہنی حاجی راجہ منیر اللہ خان،سابق ڈی جی ہیلتھ چوہدری بشیر،مسعودراٹھور،صدرانجمن تاجران ملک محمدیعقوب خان ودیگرنے تعزیت اورمرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔دریںاثناء سینیٹرراجہ ظفرالحق خان،وزیراطلاعات وسیاحت راجہ مشتاق احمدمنہاس،سابق صدرآزادکشمیرراجہ ذوالقرنین خان،آزادکشمیرسپریم کورٹ کے چیف جسٹس چوہدری ابراہیم ضیاء نے بذریعہ ٹیلی فون وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان سے ان کی والدہ کی وفات پراظہارتعزیت کیا۔

متعلقہ عنوان :