سپریم کورٹ نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر مملکت طلال چودھری کے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دئیے

خواجہ آصف کیخلاف درخواست کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ (کل) سماعت کرے گا توہین عدالت میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کیخلاف توہین کیس بھی سماعت کیلئے مقرر ‘ نوٹس جاری

ہفتہ 19 مئی 2018 15:44

سپریم کورٹ نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر مملکت طلال چودھری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے سابق وزیر خارجہ خواجہ خواجہ آصف اور وزیر مملکت طلال چودھری کے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دئیے‘خواجہ آصف کیخلاف درخواست کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ (کل) سماعت کرے گا‘وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کیخلاف توہین کیس بھی سماعت کیلئے مقرر ‘ نوٹس جاری کر دئیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نااہلی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ پیر کو سماعت کرے گا،جبکہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کیخلاف توہین کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا،عدالت نے وزیر مملکت کو نوٹس جاری کردیا،طلال چودھری کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ ایک بجے سماعت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :