عدالت میں کیا ہوا وہ میرے وکیل آپ کو بتا دیں گے،

وکیل آپ کو بی کلاس کی درخواست اور دیگر معاملات پر بتائیں گے نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد سابق ایس ایس پی ملیر را ئوانوار کی میڈیا سے غیر رسمی بات چیت

ہفتہ مئی 15:44

عدالت میں کیا ہوا وہ میرے وکیل آپ کو بتا دیں گے،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد سابق ایس ایس پی ملیر را ئوانوار نے کہا ہے کہ عدالت میں کیا ہوا وہ میرے وکیل آپ کو بتا دیں گے، میرے وکیل آپ کو بی کلاس کی درخواست اور دیگر معاملات پر بتائیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میںسماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے جب ایک صحافی نے پوچھا کہ را ئو انوار صاحب سنا ہے عدالت میں گرمی زیادہ ہے لیکن آپ تو ہشاش بشاش لگ رہے ہیں، جس پر ر ا ئو انوار نے کہا کہ نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

ایک اور صحافی نے سابق ایس ایس پی سے پوچھا کہ کمرہ عدالت میں ہوا کیا ہے آپ تو بڑے مسکراتے ہوئے نکلے ہیں، جس پر را ئو انوار نے کہا کہ عدالت میں کیا ہوا وہ میرے وکیل آپ کو بتا دیں گے، میرے وکیل آپ کو بی کلاس کی درخواست اور دیگر معاملات پر بتائیں گے۔

متعلقہ عنوان :