کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کیلئے بے شمار قربانیاں دینی پڑتی ہیں‘زرنش خان

ہفتہ 19 مئی 2018 15:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) ماڈل واداکارہ زرنش خان نے کہا ہے کہ کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کیلئے بے شمار قربانیاں دینی پڑتی ہیں اور شوبز کے ساتھ شوہر اور اولاد کے لئے بھی مناسب وقت نکالنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی لئے میں کامیاب شادی شدہ زندگی گذار رہی ہوں اداکاری آسان کام نہیں ،کامیابی کے لئے لگن کاہونا ضروری ہے میں نے ماڈلنگ میں جتنا بھی نام کمایا ہے اپنی محنت کا نتیجہ ہے۔ ذاتی طور پر سفارشی لوگوں کوپسند نہیں کرتی کیونکہ سفارش ایک مرتبہ کام آتی ہے ہربار نہیں۔

متعلقہ عنوان :