سٹیج پرکامیڈی کے نئے معیار قائم کئے ہیں ‘میں نے کبھی بھی بے معنی جملوں کا سہارا نہیں ’عمران شوکی

ہفتہ 19 مئی 2018 15:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) کامیڈین عمران شوکی نے کہا ہے کہ سٹیج پرکامیڈی کے نئے معیار قائم کئے ہیں ‘میں نے کبھی بھی بے معنی جملوں کا سہارا نہیں لیا یہی میری کامیابی کا راز ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو میں عمران شوکی نے کہا کہ میں جب سے سٹیج پر آیا ہوں ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ نئے انداز اور نیا کلچر متعارف کرواں اور اب تک میں اس میں مکمل طور پر کامیاب رہا ہوں یہی وجہ ہے کہ آج سٹیج پر میں ایک منفرد مقام رکھتا ہوں مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں نے سٹیج پر بھر پور شہرت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی اداکاری سے سٹیج پر اداکاری کے نئے معیار قائم کئے ہیں۔