انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بارودی موا دبرآمدگی کیس میں 2 ملزمان کو 14 سال قید کی سزا سنا دی

ہفتہ مئی 16:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بارودی موا دبرآمدگی کیس میں 2 ملزمان کو 14 سال قید کی سزا سنا دی۔ ہفتہ کو بارودی مواد برآمدگی کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر 2 ملزمان کو سزا کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے مجرم امجد خان اور دائود خان کو 14,14 سال قید کی سزا سنا دی۔ اے ٹی سی نمبر 4 کے جج عبددالقیوم نے مجرموں کو سزا سنائی۔

متعلقہ عنوان :