ضلع کورنگی میں یونین کمیٹیز کی سطح پر فراہمی و نکاسی کی لائنوں کی تنصیب کا عمل جاری ،گلیوں کی تعمیر کو بھی یقینی بنا یا جائیگا

فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی درستگی زیر انتظام نہ ہونے کے باوجود اپنی عوام کو مسائل نجات دلا نے کے لئے اقدامات کررہے ہیں،سید نیئر رضا

ہفتہ مئی 16:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ فراہمی و نکاسی آب کا مسئلہ شہر کا بڑا عوام مسئلہ بن چکا ہے ،بلدیہ عظمیٰ کراچی اور بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام نہ ہونے کے باوجود ضلع کورنگی میں پینے کے صاف پانی اورسیوریج مسائل کے تدارک کے لئے اپنی عوام کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے بلدیہ کورنگی ضلعی حدود میں تمام یونین کمیٹیز میں فراہمی و نکاسی آب کی ناکارہ اور بوسیدہ لائنوں کو تبدیل کرکے نئی لائنوں کی تنصیب کو یقینی بنا رہی ہے ہم نے تہیہ کررکھا ہے ضلعی حدود سے تمام مسائل کا خاتمہ کرکے اپنی عوام کو مسائل سے پاک معاشرہ فراہم کرینگے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ ضلع کورنگی کے مختلف زونز کا تفصیلی دورہ کرکے یونین کمیٹیز کی سطح پر گلیوں اور محلوں میں پانی و سیوریج کی لائنوں کی تنصیب سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے اقدامات اور گلیوں کی تعمیرکے حوالے سے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئر مین سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی کاموں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا یا جاسکے دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں صفائی وستھرائی ،روشنی سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر علاقہ مکینوں سے بھی ملاقات کی چیئر مین سید نیئر رضا نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فراہمی و نکاسی آب بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام نہیں اس کے باوجود ہم عوام کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام تک صاف پانی کی باآسانی ترسیل اور سیوریج سسٹم کی بہتری کے حوالے سے اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس وسائل محدود اور لاتعداد مسائل ہیں مگر عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ترجیحات پر عمل کرتے ہوئے فراہمی و نکاسی آب کی لائنوں کی تنصیب کے بعد گلیوں اور محلوں کی تعمیر کو یقینی بنا یا جائیگا اس موقع پر عوام نے یونین کمیٹیز میں پانی و سیوریج کی لائنوں کی تنصیب اور مسائل کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا ،یونین کمیٹیز کے نمائندوں اور بلدیاتی افسران کو خراج تحسین پیش کیا ۔