سرگودھا ،رمضان بازارمیں گھی سٹال نہ لگانے پر تین ڈیلرز پکڑے گئے

ہفتہ 19 مئی 2018 16:06

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) سرگودھا کے تحصیل رمضان بازارمیں گھی سٹال نہ لگانے پر تین ڈیلرز پکڑے گئے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق حکومت کی سبسڈی پر تمام رمضان بازاروں میں گھی ،آٹا ،چینی کے سٹال لگائے گے سرگودھا کی تحصیل شاہپور رمضان بازارکو چیک کیا گیا تو وہاں گھی کا سٹال موجود نہ تھا جس پر 3گھی ڈیلرز کو پکڑ لیا گیا اس موقع پر اسٹینٹ کمشنر نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر ماہ صیام میں عوام کوسستے داموں اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گے ہیں جس میں کسی غفلت اور لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :