ساہیوال ،مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر گھر جاتے سرکاری ملازم انسپکٹر کو لوٹ لیا

ہفتہ مئی 16:06

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) سرگودھا کی تحصیل ساہیوال میں مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر گھر جاتے سرکاری ملازم انسپکٹر کو لوٹ لیا ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ایک سرکاری ادارے کا ملازم انسپکٹر ندیم احمد تحصیل ساہیوال سے موضع کوٹ وجھ جارہا تھا کہ ڈیرہ گجراں کے قریب 2مسلح ڈاکو نے انسپکٹر ندیم احمد سے گن پوائنٹ پر 2موبائل اور 30ہزار روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گے۔ انسپکٹر نے موبائل فون سے ڈاکو?ں کی لوکیشن ٹریس کر کے پولیس پارٹی کو الرٹ کر دیا ۔۔موبائل کے ذریعے ڈاکووں کی لو کیشن وجھ کا علاقہ ظاہر ہوئی ہے۔جس پر پولیس ڈاکووں کی تلاش میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :