ھنگو، ٹل سکائونٹس کمانڈنٹ کرنل مبشر ندیم کی ہدایت پر ٹل کے داخلی وخارجی راستوں پر مسافروں کیلئے افطاری کا اہتمام

ہفتہ 19 مئی 2018 16:06

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) ٹل سکاؤٹس کمانڈنٹ کرنل مبشر ندیم اور لیفٹنٹ کرنل عدنان بن طاہر کی خصوصی ہدایات پر میجرفیصل محمود اور صوبیدار میجر نیک رحمنت کی نگرانی میں ٹل کے داخلی وخارجی راستوں پر مسافروں کیلئے افطاری کا خصوصی اہتمام کیا گیا ۔ افطاری کرانے کا سلسلہ صوبیدار نیاز اور گلشجان کی زیرنگرانی چاند رات تک جاری رہیگا۔

(جاری ہے)

ٹل سکاؤٹس کے اس اقدام کو ڈرائیور زاور مسافر وں نے سراہتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور عوام میں نزدیکیاں بڑھنے سے امن کو فروغ مل رہاہے اور اس سے عوام کا سیکورٹی فورسز پر اعتماد بھی بڑھتا ہے۔ اس موقع پر ٹل سکاؤٹس کے میجر فیصل محمود نے ایف سی کے جوانوں کو چاند رات تک مسافروں کے ساتھ افطاری کے وقت تعاون کرنے اور ناکہ بندی میں نرمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کرم ایجنسی اور دیگر شہروں سے آنے والے مسافر ہمارے مہمان ہیں انکی بھرپور خدمت کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک بابرکت مہینہ ہے اوریہ مہینہ ہمیں صبر و تحمل، برداشت اور دوسروں کے ساتھ مدد کرنے کا درس دیتا ہے۔ اس موقع پر مسافروں کیلئے فروٹ,پانی اور کجھور سمیت دیگر خوراک کے سٹال لگائے گئے تھے۔