ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے والدین سے اظہار تعزیت

ہفتہ مئی 16:10

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق پاکستانی طالبہ سبیکا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈووی والا نے امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے والدین سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں دلی دکھ اور افسوس ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں سبیکا کے والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات تشویشناک ہیں۔