شام؛حما میں بارودی گودام میں دھماکے،11 افراد ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں شامی فوجی اہلکار اور حامی ملیشیا کے جنگجو بھی شامل ہیں،آبزرویٹری

ہفتہ 19 مئی 2018 16:11

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) شام کے حالات پر نگاہ رکھنے والی اپوزیشن تنظیم سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حما میں اسلحے کے ایک بڑے گودام میں ہونیوالے دھماکوں کی زد میں آ کر 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی حالات پر نظر رکھنے والی اپوزیشن تنظیم سیئریئن آبزرویٹری کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ حما میں ایک اسلحہ کے گودام میں بم دھماکوں میں 11افراد ہلا ک ہوگئے ہیں،ہلاک ہونے والوں میں شامی فوج کے اہلکار اور اس کی حامی ملیشیا کے جنگجو بھی شامل ہیں۔

دھماکے حما شہر کی ایئر بیس پر واقع بارودی گودام میں ہوئے۔جن کی وجوہات تاحال غیر واضح ہیں۔اسی ایئر بیس سے شامی فضائیہ کے جنگی طیارے حکومت مخالف باغیوں کو نشانہ بنانے کیلئے اڑتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :