امریکا ؛سونے کے نرخوں میں اضافہ،یورپ و ایشیا میں کمی

ہفتہ مئی 16:14

امریکا ؛سونے کے نرخوں میں اضافہ،یورپ و ایشیا میں کمی
ْ نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) امریکا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ اور یورپ و ایشیا میں کمی ہوئی،جس کیوجہ ڈالر کی شرح تبادلہ کی بدلتی صورتحال اور اٹلی کی سیاسی صورتحال ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1292.12 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے جون کیلئے سودے 1.90 ڈالر (0.2 فیصد) اضافے کے ساتھ 1291.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1288.41 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے جون کیلئے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1287.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1289.35 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے جون کیلئے سودے 0.1 فیصد کمی کیساتھ 1288.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :