بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بننے والے ایک ہی خاندان کے تین کمسن بچوں اور انکی ماں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ہفتہ 19 مئی 2018 16:25

بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بننے والے ایک ہی ..
پسرور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بننے والے ایک ہی خاندان کے تین کمسن بچوں اور انکی ماں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جنازہ میں ڈی جی رینجرزاظہر نوید سمیت سیاسی سماجی رہنمائوں اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پسرور کے سرحدی گائوں موضع کھنور میںگذشتہ روزبھارتی فورسز کی بلا اشتعال گولہ باری سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جن میں کلثوم بی بی اور اس کی دو بیٹیاں اور ایک کمسن بیٹا شامل تھے شہید ہوگئے،شہید ہونے والے افراد کی نماز جنازہ موضع ڈینگے میں ادا کی گئی جس میں ڈی رینجرز اظہر نوید ،سمیت سیاسی ،سماجی رہنمائوں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی جنازہ میں شریک لوگوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے،شہداء کو نماز جنازہ کے بعد انکے مقامی قبرستان کھنور میں سپرد خاک کردیا گیا۔