خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ میں تپ دق کے خاتمے کیلئے خصوصی پروگرام شروع کردیا

ہفتہ 19 مئی 2018 16:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ میں تپ دق کے خاتمے کیلئے خصوصی پروگرام شروع کردیاہے۔صوبائی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق اس منصوبہ پر11ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

ریڈیوپاکستان کے مطابق ان میں سے 7ارب روپے کاغیرسرکاری تنظیمیں اورباقی 4ارب روپے کاانتظام صوبائی حکومت کریں گی۔ابتدائی طورپرخیبرپختونخواکے 5اضلاع پشاور، مردان ،نوشہرہ، صوابی اورڈیرہ اسماعیل خان میں یہ پروگرام شروع کیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :