لاہور میں دہشت گردی کا خطرہ ،

خود کش بمبار کے ہمراہ دہشت گرد شہر میں داخل دہشت گرد حساس عمارتوں، غیرملکی باشندوں ،سرکاری افسران کو نشانہ بنا سکتے ہیں‘نیکٹا کا تھریٹ الرٹ

ہفتہ 19 مئی 2018 16:25

لاہور میں دہشت گردی کا خطرہ ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) صوبائی دارلحکومت میں دہشت گردی کا خطرہ ، خود کش بمبار کے ہمراہ دہشت گرد لاہور میں داخل ہو گئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی کی جانب ہوم سیکرٹری پنجاب ، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھیجے گئے تھریٹ الرٹ میں دہشت گردی کے خطرے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیکٹا کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کے ذیلی ونگ نے لاہور میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے اور خودکش بمبار کے ہمراہ دہشت گرد لاہور میں داخل ہو چکے ہیں جو کہ حساس عمارتوں، غیرملکی باشندوں اور سرکاری افسران کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ مراسلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کسی بھی خطرے کے پیشِ نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کریں۔ذرائع کے مطابق تھریٹ لیٹر کے بعد پنجاب پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔