امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا ٹیکساس اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق سبیکاعزیز شیخ کے اہل خانہ سے بذریعہ فون تعزیت کا اظہار

سبیکا شیخ سمیت تمام طالب علموں کے قتل پر امریکی سفارتخانے کے تمام افراد رنجیدہ ہیں ،ْڈیوڈ ہیل

ہفتہ 19 مئی 2018 16:27

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا ٹیکساس اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق سبیکاعزیز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ٹیکساس اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق سبیکاعزیز شیخ کے اہل خانہ سے بذریعہ فون تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ سبیکا شیخ سمیت تمام طالب علموں کے قتل پر امریکی سفارتخانے کے تمام افراد رنجیدہ ہیں۔امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نیمقتول سبیکا شیخ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ ایکسچینج پروگرام کا حصہ ہونے کے تحت سبیکا نوجوانوں کی سفیر تھیں اور وہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان پٴْل کی طرح کا کردار تھا۔