کشمیر و فلسطین پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جائے ،ْملیحہ لودھی کا مطالبہ

ہفتہ 19 مئی 2018 16:27

کشمیر و فلسطین پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جائے ،ْملیحہ ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر اور فلسطین پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق عمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ورز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عالمی قوانین کی پاسداری پر بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی من پسند قرار دادوں پر عمل کا سلسلہ بند کیا جانا چاہیے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ قانونی طور پر پابند ہونے کے باوجود قرار دادوں پر عمل نہ ہونا اخلاقی ذمے داریوں پر سمجھوتا ہے ،ْاقوام متحدہ کو زیادہ جمہوری، نمائندہ، شفاف اور موثر ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :